Posts

Image
 زِرشک:- ROLUNDA  BERBERIS VULGARIS  مختلف نام:- (عربی) انبر باریس (فارسی) زرشک زرک (انگریزی) پہچان :-  ایک خاردار درخت کشمل (چترا) کا  پھل ہے اس کے تنے کی لکڑی کو دارہلد اور اس کے عصارہ کو رسوت کہتے ہیں۔  رنگ :-  اوداوسرخ   ذائقہ:-  چاشنی دار کھٹا مٹھا  مزاج:- سرد و خشک   مقدار خوراک :-  ۳ ماشہ تا ۵ ماشہ  افعال و استمال :- زرشک کو صفراوی امراض خصوصاًصفراوی بخاروں کو تسکین دیتے پیاس کو ساکن کرنے اور قے و متلی کو روکنے کیلئے پانی یا عرق میں پیس چھان کر پلاتے ہیں ۔معدہ اورجگر کی حرارت کو دور کرنے اور ان کو قوت دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں    صفرا کی تیزی کو توڑتی ہے اور پیاس کو تسکین دیتی ہے معدہ اور جگر کی گرمی کو دور کرتی ہے صفراوی دستوں کو بند کرتی ہے خفقان حار اور ضعف اشتہا میں مفید ہے ۔     زرشک شیریں زرشک کے پودے کی چھال کے جوشاندے سے کلی کرنا‘ قلاع (منہ آنا) میں مفید ہے۔ بیماری کے بعد ہونے والی کمزوری میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ ہومیو پیتھی میں استعمال ہوتی ہے اور ...